Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

’الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو آئینی حق سے محروم کر دیا‘،مخصوص نشستیں لینے پر ماہرین کی رائے

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی

’الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو آئینی حق سے محروم کر دیا‘،مخصوص نشستیں لینے پر ماہرین کی رائے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اسد رحیم خان نے انتخابی نگران ادارے کے فیصلے کو قانون اور بنیادی عقل سے عاری قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابقہ ​​فیصلوں کی طرح اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے جس نے پاکستانی عوام کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کی منطق صرف اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب اسی ترتیب میں الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر بقیہ نشستوں کو متناسب نمائندگی کی آڑ میں چھوٹی جماعتوں کو تقسیم کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر ردا حسین نے کہا کہ انتخابی نگران ادارے کے لیے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کو دوسری جماعتوں میں تقسیم کرنا مکمل طور پر غیر آئینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر دعویٰ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 51 واضح طور پر کہتا ہے کہ مخصوص نشستوں کے اراکین کا انتخاب متناسب نمائندگی کے نظام کے ذریعے کیا جانا ہے، جو کہ قومی اسمبلی میں کسی سیاسی جماعت کی حاصل کردہ جنرل نشستوں کی تعداد کی بنیاد پر ہے۔

یڈووکیٹ عبدالمعز جعفری نے اس حوالے سے کہ الیکشن کمیشن نے ایک پارٹی کو اس کے آئینی حق سے محروم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی توقع بہت زیادہ تھی تاہم، پی ٹی آئی نے تکنیکی کھیل کھیل کر اور خود کو سنی اتحاد کونسل میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسا ہونے دیا جب کہ حقیقت میں انہیں اپنی جگہ پر ڈٹ جانا چاہیے تھا اور پی ٹی آئی کے حق کے طور پر مخصوص نشستوں کا دعویٰ کرنا چاہیے تھا۔

عبدالمعز جعفری کا کہنا تھا کہ اس کے بجائے پاکستان تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کی کو قبول کیا جو کہ ایسا نہیں تھا، یہ تمام پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، جنہیں صرف ایک متحدہ نشان سے محروم رکھا گیا تھا نہ کہ ایک پارٹی کی حیثیت سے جو کہ آئینی طور پر تسلیم شدہ استحقاق ہے۔

دوسری جانب سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کو مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کردی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سمجھنا ضروری ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق اس کا کیا مطلب ہے۔

اشتر اوصاف کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کے پاس نہ صرف دائرہ اختیار ہے بلکہ اس کے اوپر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری بھی ہے، سیاسی جماعتیں امیدواروں کی عارضی فہرستیں جمع کراتی ہیں اور نتیجہ کے بعد پارٹیوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امیدوار پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ سنی اتحاد کونسل سے پہلے ایک سیاسی جماعت میں گئے تھے لیکن اس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ اس میں شامل ہو گئے۔

Tags: الیکشن کمیشن آف پاکستان سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں

Post navigation

Previous: غیر ملکی دارالحکومتوں نے نئی شہباز حکومت کی توثیق کر دی
Next: مریم نواز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرر پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑہیے

FIFA's historic decision: Afghan refugee women's football team allowed to participate in international competitions-X
  • کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ: افغان مہاجر خواتین فٹبال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.