Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

rain

ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں طاقتور سسٹم کی آمد کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں 26 اگست سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، بعدازاں سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ پنجاب کے ڈویژنز گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خان پور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژنز، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ٹانک، کُرم، وزیرستان میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے پہاڑی علاقوں اور نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہیں جبکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تیار رکھنے اور تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب پروانشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سپیل 29 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،پنجاب کے تمام دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ ،چناب ،راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہائو نارمل لیول پر ہے اس کے ساتھ ساتھ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 73 فیصد اورتربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے،بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 50 فیصد تک ہے،بھاکڑا ڈیم 57 فیصد ،پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔

نوٹ :ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Tags: این ڈی ایم اے طاقتور سسٹم گلگلت بلتستان موسلادھار بارشوں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

Post navigation

Previous: ڈچ گرینڈ پریکس : لینڈو نورس نے ورسٹاپن کی ہوم ٹریک پر حکمرانی ختم کر دی
Next: حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی: اسرائیلی وزیر دفاع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.