Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کے بجائے فوج کو مذاکرات کی پیش کش

PTI-1

تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کے بجائے فوج کو مذاکرات کی پیش کش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے ساتھ اتوار کو ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ سابق حکمران جماعت اس حوالے سے طاقتور حلقوں سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

حال ہی میں سائبر کرائم کیس میں جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی رہنما کے مطابق پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ریاست کے مفادات کی خاطر ناگزیر ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی اس تعطل کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے فوج کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جو کچھ کیا جاسکتا تھا وہ کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے کوئی بھی بات چیت آئین کے دائرے میں رہ کر ہوگی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے بارے میں بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ پارٹی کے کچھ رہنماؤں کا طاقتور حلقوں کے ساتھ انفرادی تعلق ہو سکتا ہے اور 22 اگست کو جلسہ ملتوی کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی قسم کا رابطہ موجود ہے۔

انہوں نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ عمران خان نے فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے کچھ لوگوں کو نامزد کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ اگر کسی قسم کی بات چیت ہو تو وہ اسے آگے لے جائیں گے۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس بات کا ذکر کیا کہ طاقتور حلقوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونے چاہئیں، اگر تمام ریاستی ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار کے مطابق کام کریں تو ملک سے عدم استحکام کا خاتمہ ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے ’فارم 47‘ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت سے بات کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ موجودہ حکمران 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے بے چین ہے اور اسی لیے وہ عدالتی اصلاحات لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

رؤف حسن نے اسلام آباد میں پارٹی کے 8 ستمبر کے اجتماع کے بارے میں بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ اس عوامی جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اس طرح کے جلسوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور نہ ہی اس سے کوئی احسان مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

Tags: اسٹیبلشمنٹ انٹرویو بات چیت پی ٹی آئی رؤف حسن فوج وائس آف امریکا

Post navigation

Previous: ترکیہ میں ہزاروں افراد کا “آوارہ کتوں کے خاتمے” کے قانون کے خلاف احتجاج
Next: پاکستان کے احسن ایاز نے بھارتی حریف کو شکست دے کر کولی وال اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Pakistan's stance prevails, the world rejects Indian narrative
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاکستان کا مؤقف غالب، دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا

یہ بھی پڑہیے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

PCB announces home ODI series against Australia-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Trump's important announcement, hopes for a deal with Iran, announcement of temporary suspension of Project Freedom
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اہم اعلان، ایران سے معاہدے کی امید ، پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.