Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی کی ٹیموں کی واپسی میں تاخیر پر وضاحت

ICC's annual T20 rankings released, India remains at the top-ICC

ICC's annual T20 rankings released, India remains at the top-ICC

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث ہوئی ہے، جس نے بین الاقوامی فضائی سفر کو متاثر کیا۔

آئی سی سی کے جاری بیان کے مطابق خطے میں فضائی حدود کی بندش، میزائل وارننگز، پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور کمرشل و چارٹر پروازوں کی اچانک منسوخی یا ری شیڈولنگ کے باعث سفری انتظامات غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ عوامل اس کے کنٹرول سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے ٹیموں کی واپسی میں تاخیر پیش آئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی متاثرہ ٹیموں کی محفوظ اور جلد واپسی کے لیے ایئرلائنز، چارٹر آپریٹرز، ایئرپورٹ حکام اور مختلف ممالک کے سرکاری اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

آئی سی سی کے مطابق موجودہ انتظامات کے تحت جنوبی افریقہ کا دستہ آج رات وطن واپسی کے سفر کا آغاز کرے گا اور توقع ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے اندر تمام ارکان روانہ ہو جائیں گے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کے نو ارکان پہلے ہی کیریبین کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ باقی 16 ارکان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت سے روانہ ہونے والی پروازوں میں سوار ہوں گے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ سفری فیصلوں کا مقصد صرف کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت، سفری سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے ادارے نے سوشل اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ان تاثرات کو مسترد کیا ہے جن میں سفری انتظامات میں کسی قسم کی ترجیح یا امتیاز برتنے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے لیے کیے گئے سفری انتظامات کا انگلینڈ یا کسی اور ٹیم کے لیے پہلے کیے گئے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ ہر ٹیم کے سفری حالات اور راستے مختلف تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مکمل طور پر محفوظ سفری انتظامات یقینی بنائے بغیر کسی ٹیم کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔

Tags: آئی سی سی اردو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کرکٹ

Post navigation

Previous: آبنائے ہرمز میں بڑی امریکی کارروائی: ایران کی 16 بارودی کشتیاں تباہ، ٹرمپ کی سخت وارننگ
Next: مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کی وائٹ بال سیریز ملتوی

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Australian team arrives in Islamabad for 3-match ODI series against Pakistan-X
  • کھیل

پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑہیے

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.