ٹی 20 ورلڈکپ:بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینے پر غور، ذرائع
T20 World Cup: Babar Azam and fast bowler Shaheen Afridi being considered for rest, sources say-AFP
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق اہم میچز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرنے پر ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے میچ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے کی حکمت عملی پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے نمیبیا کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا، جو قومی ٹیم کے لیے ڈو اینڈ ڈائی حیثیت اختیار کر چکا ہے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے، تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف نے کرکٹ معاملات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے پیشہ ورانہ فیصلوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔




