Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کرتے ہوئے عمومی سبسڈی ختم کر دی ہے، تاہم عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے ہدفی ریلیف پیکج بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اضافہ کر کے اسے 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل  184 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 34 روپے 8 پیسے اضافہ کر کے 457 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر 160 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی ختم کر دی گئی ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بوجھ کم رکھا جا سکے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ بتایا کہ یہ فیصلے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد کیے گئے ہیں، جن کا مقصد معیشت کو مستحکم رکھنا اور سبسڈی کو صرف مستحق طبقات تک محدود کرنا ہے۔

حکومت نے ریلیف اقدامات کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان کیا ہے، جو ماہانہ 20 لیٹر تک محدود ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے امداد دی جائے گی، جبکہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ کرایوں میں بے قابو اضافہ نہ ہو۔

مزید برآں، توانائی بچانے کے لیے مارکیٹوں کی جلد بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے تقریباً 1200 میگاواٹ بجلی کی بچت متوقع ہے۔ اس حوالے سے حتمی اوقات کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 80 سے 90 فیصد تک اضافے نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے شدید مالی دباؤ پیدا کر دیا ہے، اسی لیے مشکل مگر ناگزیر فیصلے کیے گئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ حکومت آیٔ ایم ایف  پروگرام میں لچک حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے تاکہ موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف دیا جا سکے۔

Tags: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی 137 روپے 23 پیسے اضافہ تیل کی قیمت شدید مالی دباؤ عالمی منڈی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Post navigation

Previous: پاکستان کے عاصم خان ورلڈ اسکواش کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Next: ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.