Friday, July 5, 2024
کھیلسڈنی ٹیسٹ: پہلے دن میں کمنز اور عامر جمال کی اپنی اپنی...

سڈنی ٹیسٹ: پہلے دن میں کمنز اور عامر جمال کی اپنی اپنی ٹیموں کے لیے بہترین پرفارمنس

سڈنی، 3 جنوری 2024: عامر جمال نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں آسٹریلیا کے خلاف 97 گیندوں پر 82 رنز بنا کر تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کو 313 رنز بنانے میں مدد دی۔ اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم 313 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ عامر نے اپنے کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 97 گیندوں پر نو چوکے اور چار چھکوں سے 82 رنز بنائے۔ عامر جب کریز پہ آئے اس وقت پاکستان ٹیم 220 اسکو پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کی وجہ سے مشکل کا شکار تھی ، عامر کی شاندار اننگز نے پاکستان کو مسابقتی ٹوٹل تک پہنچنے میں مدد دی ۔

آخری وکٹ پر عامر اور میر حمزہ نے 133 گیندوں پر 86 رنز کی شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کو مایوس کیا۔ حمزہ 43 گیندوں پر سات رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عامر نے دوسرے اینڈ پر چارج سنبھال کر میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ اور بالآخر ناتھن لیون کی گیند پر باؤنڈری پر موجود مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

دن کے آغاز میں، کپتان شان مسعود نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صبح کے سیشن میں پاکستان7 4اسکو پر 4 آؤٹ ہوچکے تھے ۔ دونوں اوپنرز، عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب دو گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ جبکہ بابر اعظم 40 گیندوں پر 26 اسکور کرکے اور سعود شکیل 12 گیندوں پر 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی باؤلنگ کا شکار ہوچکے تھے۔

کپتان شان مسعود بھی ٹیم کو کچھ خاص فائدہ نہ پہنچا سکے اور مچل مارش کی نو بال پر تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 96 کے سکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جب ، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے رضوان نے 103 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ رضوان کی طرف سے مجموعی اسکور میں اضافہ بالآخر اس وقت کم ہو گیا جب وہ کمنز کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سلمان نے چائے کے وقفے کے بعد مثبت انداز میں بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے سیریز میں اپنی دوسری ففٹی اسکور کی۔ اور بلآخر سٹارک کی باؤلنگ کا نشانہ بنے اور 67 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پاکستانی ٹیم کو مزید نقصان پہنچانے کے لیے واپس آئے اور حسن علی کو آؤٹ کرکے مسلسل تیسری بار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب اس وقت آسٹریلیا کے اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر پہلی اننگز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 6 رنز اسکور کر چکے ہیں میزبان ٹیم کل اپنی پہلی اننگز کا جواب اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اپنے الوداعی ٹیسٹ میں کریز پر دوبارہ شروع کرے گی۔ آسٹریلیا دن کے اختتام پر پاکستان کی پہلی اننگز کے مجموعی اسکور سے 307 رنز پیچھے ہے۔

Pakistani batting score card.
Pakistani batting score card.
Sydney Test: Australian bowling card.
Sydney Test: Australian bowling card.
دیگر خبریں

Trending