اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسکتفصیلات کے مطابق سپین کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں برطانوی حریف کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کیمرون نوری کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا سامنا ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ماریانو نیوونے سے ہوگا۔