Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اپنے دعوے پر قائم ہوں، 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں،فیصل واوڈا

miller (1)

اپنے دعوے پر قائم ہوں، 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں،فیصل واوڈا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈانے جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دعوے پر قائم ہوں، نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، جب نو مئی کا کیس کھلے گا تو ثبوت پیش کردوں گا میرے پاس مواد ہے ۔

پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی اور فیصل واوڈا نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا حل آئین پر عملدرآمد کرنے میں ہے۔

میزبان حامد میر نے بتایا کہ ڈی چوک پر غزہ میں اسرائیلی بمباری کیخلاف دھرنا دینے والے ملازمین پر رات میں گاڑی چلادی گئی جس میں دو افراد شہید ہوگئے، اس واقعہ کی بڑی عجیب و غریب ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس میں ملزم کی ولدیت کا ہی پتا نہیں چل رہا ہے، حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے اور پتا کرے یہ شخص کون ہے اور کہاں سے آیا تھا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ مجھے گھما پھرا کر گھسیٹ کر توہین میں لایا گیا ہے، میں نے پاکستانی قوم کو ایسا بیانیہ دیا جو کوئی لیڈر نہیں دے سکتا، جو لوگ بھی بول رہے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور عدلیہ کے وقار کیلئے بات کررہے ہیں، میرے ساتھ پہلے بھی بے انصافی ہوتی رہی اب تو مجھ پر پراکسی کا الزام لگ گیا ہے، اعظم نذیر تارڑ میرے راستے پر چل رہے ہیں تو کیا ان پر بھی توہین لگائیں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے نام لے کر گالیاں دیں توہین ان پر ہونی چاہئے، میں جو بات کررہا تھا آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک حاضر سروس جج اطہر من اللہ نے مجھے پراکسی کہا ہے، انڈین اور انگلش اخباروں نے میری ہیڈ لائنز لگائی ہیں کہ میں پراکسی ہوں، میرے باپ دادا کی عزت کا جنازہ نکال دیا گیا اب ثابت تو کرنا پڑے گا، قانونی طور پر کوئی حاضر سروس جج کسی پر الزام نہیں لگاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون سمیت پارلیمنٹ پر کوئی شب خون مارا گیا یا ہماری عزت پر حملہ ہوا تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Tags: جنرل فیض ملوث سینیٹر فیصل واوڈا کیپٹل ٹاک نو مئی کے واقعات

Post navigation

Previous: ’45 سال پرانا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں استعمال کیا‘ ذمہ دار ایران ہے، امریکا
Next: حکومت کی اپریل کے لیے بجلی کے صارفین سے 29 ارب روپے مزید وصول کرنے کی تیاری

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.