Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل

Sri Lanka defeated by New Zealand by 61 runs, making it more difficult for Pakistan to reach the semi-finals.-ICC

Sri Lanka defeated by New Zealand by 61 runs, making it more difficult for Pakistan to reach the semi-finals.-ICC

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگیا جبکہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی مزید معدوم ہوگئیں۔

کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی  کیوی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 86 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، تاہم کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے ساتویں وکٹ پر 48 گیندوں میں 84 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط مجموعے تک پہنچایا۔

سینٹنر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے راچن رویندرا نے 32 اور فن ایلن نے 23 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور ابتدائی چار وکٹیں صرف 29 رنز پر گر گئیں پاتھم نسانکا صفر، کوشل مینڈس 11، چریتھ اسالانکا 5 اور پون رتنانائیکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کمندو مینڈس نے 31 اور دنتھ ویلالاگے نے 29 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز تک محدود رہی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ میٹ ہینری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، جبکہ سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگیا اس نتیجے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے لیے بھی اگلے مرحلے تک رسائی کا راستہ مزید دشوار ہوگیا۔

 
 
Tags: اردو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کرکٹ

Post navigation

Previous: جنیوا میں فیصلہ کن گھڑی: ایران کے میزائل پروگرام پر امریکی دباؤ ، مذاکرات کا نیا دور
Next: پی ایچ ایف نے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا

Bangladesh chooses bouncy track for Pakistan series-Files
  • کھیل

پاکستان سیریز کیلئے بنگلا دیش نے باؤنسی ٹریک منتخب کر لیا

Peshawar Zalmi defeated Hyderabad by 4 wickets after a thrilling encounter.-PSL
  • کھیل

پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

Pakistan Hockey Federation appoints selectors and coaches-PHF
  • کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکٹر اور کوچ مقرر کر دیے

یہ بھی پڑہیے

European countries welcome Iran-US ceasefire, call for implementation in Lebanon as well
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یورپی ممالک کا ایران-امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، لبنان میں بھی عملدرآمد کا مطالبہ

Important contact between Saudi Arabia and Iran after Gulf tensions
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور ایران میں اہم رابطہ

Pakistan, Saudi Arabia concerned over ceasefire violations in Lebanon
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار

Negotiations with Iran: Statements by American and Iranian leaders
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران اور امریکا کشیدگی: مذاکرات، دھمکیاں:امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے بیانات

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

European countries welcome Iran-US ceasefire, call for implementation in Lebanon as well
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یورپی ممالک کا ایران-امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، لبنان میں بھی عملدرآمد کا مطالبہ

Important contact between Saudi Arabia and Iran after Gulf tensions
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور ایران میں اہم رابطہ

Pakistan, Saudi Arabia concerned over ceasefire violations in Lebanon
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار

Negotiations with Iran: Statements by American and Iranian leaders
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران اور امریکا کشیدگی: مذاکرات، دھمکیاں:امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے بیانات

Oil crisis intensifies, new inflation storm looms - IMF warns of global economy
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تیل بحران شدت اختیار کر گیا، مہنگائی کا نیا طوفان—آئی ایم ایف کی عالمی معیشت پر وارننگ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.