Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کے لیے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

Justice-Qazi-Faez

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کے لیے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لے لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کے لیے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

نجی ریسٹورنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مارگلہ ہلز میں نجی ریسٹورنٹ عمارت کو مسمار کر دیا گیا ہے، ہم نے پیشکش کی تھی کہ عمارت کو سرکار استعمال کر لے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمال ہے سول جج، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد روک رہے ہیں، کیا سول جج نے حکم امتناع دیکر توہین عدالت کی، اس قسم کے ججز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے جج انعام اللہ نے دعوے پر حکم امتناع جاری کیا، دعوے کی کورٹ فیس ہی جمع نہیں ہوئی، دعویٰ کورٹ فیس ادائیگی کے بغیر قابل سماعت نہیں تھا۔ پوری پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بھی یہی ہوتا ہے، وکلاء جج کو دعویٰ پڑھنے نہیں دیتے اور حکم امتناع لے لیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جج کو پہلے دیکھنا چاہیے کہ دعوے پر ریلیف بنتا بھی ہے یا نہیں، نجی ریسٹورنٹ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جس دعوے پر ریسٹورنٹ عمارت گرانے کا حکم امتناع دیا گیا وہ 2 اکتوبر کو واپس لے لیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو رپورٹ طلب کی، دو اکتوبر کو عجب گل نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا، آئین کے تحت ایگزیکٹو اور عدلیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں، بظاہر حکم امتناع عدالتی احکامات کی نفی کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔

عدالت نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا اور ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دیکھے، کیا اس معاملہ پر کوئی ایکشن لینے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے عدالت کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا گیا، جس پر نجی ریسٹورنٹ کے وکیل نے کہا میرے موکل کا پروپیگنڈہ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے متعلقہ جگہ کا قبضہ دے دیا، جگہ خالی کردی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا سوشل میڈیا اداروں اور ججز کو گالیاں دینے کیلئے ہیں، کیا مارگلہ ہلز واگزار زمین ججز کی ذاتی زمین ہے، کہا گیا کہ ریسٹورنٹ خالی کرانے سے ملازم بے روز گار ہو گئے، تو کیا پھر جنگل کو لکڑیاں کاٹنے والوں کو دیدیں؟ لکڑیاں کاٹنے والوں کا کاروبار چل نکلے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کیا مارگلہ ہلز میں کمر شل سرگرمیوں کا معاملہ کسی میڈیا یا پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، توپوں کا رخ ججز کی طرف کر دیا جاتا ہے، ہمارا حکم غلط ہے تو اس پر تنقید کریں، آرڈر پر تنقید کے بجائے اداروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، بڑے بڑے تھمب نیل بنائے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں ٹائمنگ کی بات کی جاتی ہے، بتا دیا کریں فلاں کیس کب اور کس بینچ کے سامنے لگنا ہے، نجی ریسٹورنٹ کے وکیل احسن بھون نے موقف اپنایا 63 اے نظر ثانی سننے کی کئی درخواستیں کی جو ڈھائی سال کے بعد سماعت کیلئے مقرر ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس زیر التوا پڑا رہا کسی نے نہیں سنا، کیا اب پارلیمنٹ عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہوں گے، انتخابات کا فیصلہ 13 دن میں دیا، انتخابات کرانے کے فیصلہ پر کسی نے گالی نہیں دی نہ کسی نے ٹائمنگ کا سوال نہیں اٹھایا۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ڈائنو ویلی کی ملکیت بھی لقمان علی افضل کی ہے جس پر عدالت نے ڈائنو ویلی کے مالک لقمان علی افضل کو نوٹس جاری کر دیا۔

وائلڈ لائف بورڈ کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیشنل پارک میں نارتھ ریج ہاؤسنگ سوسائٹی ہے، سی ڈی اے کی اپنی رپورٹ کہتی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی غیر قانونی ہے، کہا جاتا ہے کہ اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کا ایک سابق ہائی آفیشل کیساتھ تعلق ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا سی ڈی اے اتنا بے بس کیوں ہے، عمر اعجاز گیلانی نے جواب دیا سوسائٹی میں بڑے پاور فل لوگ ملوث ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ان طاقت ور لوگوں کا کیا نام ہے، کہیں یہ ہاؤسنگ سوسائٹی میرے نام پر تو نہیں، کہیں ایسا نہ ہو اسکا تعلق مجھ سے جوڑ دیا جائے۔

وکیل عمر گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ کہا جاتا ہے کہ نارتھ ریج ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کا تعلق فیض حمید سے تھا، یہ میرے موکل کی معلومات ہیں، ابھی ملکیتی دستاویزات میرے پاس نہیں ہیں۔

عدالت نے نارتھ ریج ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملکیتی دستاویزات اور بلڈنگ اپروول کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 11 جون کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اندر مونال ریسٹورنٹ اور دیگر تمام تجارتی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags: اداروں توہین عدالت کیس چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ڈسلائیکس ریمارکس سپریم کورٹ سوشل میڈیا لائیکس مارگلہ ہلز نیشنل پارک

Post navigation

Previous: سری لنکا سے 56 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی
Next: چین کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.