Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلسلووینیا کے تادے پوگاچر نے تیسرا ٹور ڈی فرانس ٹائٹل جیت...

سلووینیا کے تادے پوگاچر نے تیسرا ٹور ڈی فرانس ٹائٹل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق تادے پوگاچر نےٹور ڈی فرانس 2024 جیت لی اور اپنی تیسری ٹور ڈی فرانس جیت کا جشن ایک شاندار اسٹیج جیت کے ساتھ منایا۔

تادے پوگاچر کو ٹور ڈی فرانس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں زیادہ جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اتوار کے ٹائم ٹرائل میں وہ پانچ منٹ سے زیادہ کی برتری کے ساتھ دفاعی پوزیشن میں تھے اور باآسانی یہ ریس جیتنے کے لیے تیارتھے ، جو ان کی تین سال میں پہلی اور مجموعی طور پر تیسری جیت تھی۔

Tour de France stage 21
Photo credit : Tour de France

اس کے مرکزی حریف یوناس ونیگار اس کو چیلنج نہ کر سکے، اس لئے پوگاچر نے نائس میں ہونے والے ٹائم ٹرائل میں شاندار جیت حاصل کی، جو کہ اس کے شاندار ٹور کیرئیر کی 17ویں اسٹیج جیت تھی۔

25 سالہ سلووینیائی رائیڈر، پوگاچر ، وہ پہلے سائیکلسٹ بھی بن گیے جنہوں نے 1998 میںمارکو پینٹانی کے بعد ایک ہی سال میں گیرو ڈی اٹالیااور ٹور ڈی فرانس دونوں جیتے۔

Tour de France stage 21
Photo Credit: Tour de France

“ایک ہی سال میں دونوں ریس جیتنا ایک اور بڑی کامیابی ہے،” پوگاچر نے کہا، جو متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایمریٹس کے لیے ریس لگاتے ہیں۔ “میرے خیال میں یہ پہلی بڑی ریس ہے جہاں میں ہر دن خود کو پر اعتماد محسوس کرتا ہوں۔ گیرو کے دوران بھی، میرا ایک برا دن تھا۔ لیکن اس سال ٹور ڈی فرانس ناقابل یقین تھا۔ میں نے پہلے دن سے ہی اس کا لطف اٹھایا۔”

پوگاچر نے 34 کلومیٹر (21 میل) کے ٹائم ٹرائل کو فرانسیسی رویرا کی سڑکوں پر موناکو سے نائس تک 45 منٹ، 24 سیکنڈ میں جیتا۔ ونیگاراس سے 1 منٹ، 3 سیکنڈ پیچھے تھا اور بیلجیئم کے رائیڈر ریمکو ایوینپول 1:14 کے فرق سے تیسری پوزیشن پر تھے۔

Tour de France stage 21
Photo Credit: Tour de France

پوگاچر نے کہا، “میں بہت خوش ہوں۔ میں بیان نہیں کر سکتا کہ دو مشکل سالوں کے بعد میں کتنی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اس سال سب کچھ بہترین تھا۔”

ریس پیرس میں ختم نہیں ہوئی جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے، کیونکہ اولمپک گیمز کی وجہ سے اس بار اختتام مختلف تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments