Friday, October 4, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو...

پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی

پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز کی چار وکٹوں اور فاسٹ باولر شاہنواز دہانی کی3 وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ 148 رنز سے جیت لیا۔

چوتھے دن بنگلہ دیش اے نے 428 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی

امیت حسن اور پرویز حسین نے عمدہ بیٹنگ کی اور ایک موقع پر بنگلہ دیش اے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 کے مجموعی اسکورپر تھا امیت 71 اور پرویز حسین 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد مہران اور دہانی نے شاندارباولنگ کی کیونکہ بنگلہ دیش اے نے صرف 36 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں اس طرح بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ کو اسی گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments