Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سندھ حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

Irrigation

سندھ حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم پرست جماعتوں کے تحفظات اور مخالفت کے باوجود فوج کی حمایت یافتہ کمپنی کو 52 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دیے جانے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی صوبے کے زرعی شعبے میں مقامی اور غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اس اقدام کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بتایا کہ مراد علی شاہ کی زیرِ سربراہی ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بتایا گیا کہ نگران کابینہ نے یکم دسمبر 2023 کو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے تجویز کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ اس مقصد کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے تاکہ کارپوریٹ فارمنگ سے متعلق منصوبوں کو شروع کیا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے محکمہ زراعت کو ہدایت دی کہ مختلف ونگز بشمول تحقیقی مراکز کو کسانوں، کاشتکاروں اور معیشت کے بہترین مفاد کے لیے مضبوط بنایا جائے۔

باخبر ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ حکومت نے صوبے میں بنجر زمین پر کارپوریٹ فارمنگ کے لیے بیج، رعایتی نرخوں پر کھاد اور پانی جیسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بنجر زمین پر کارپوریٹ زرعی فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مقامی کاشتکاروں کو کارپوریٹ فارمنگ میں یکساں مواقع فراہم ملیں گے، اور کاشتکاری کے لیے جدید طریقے اپنانے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 19 جنوری کو نگران حکومتِ سندھ اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں 6 اضلاع میں 52 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دینے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت سندھ میں مقامی انتظامیہ نے تقریباً 52 ہزار 713 ایکڑ بنجر زمین کی نشاندہی کی ہے، اس میں خیرپور میں 28 ہزار ایکڑ، تھرپارکر میں 10 ہزار ایکڑ، دادو میں 9 ہزار 305 ایکڑ، ٹھٹھہ میں ہزار ایکڑ، سجاول میں 3 ہزار 408 ایکڑ اور بدین میں ہزار ایکڑ زمین شامل ہے، یہ تمام زمین ’گرین پاکستان انیشی ایٹو‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آئندہ 20 برس کے لیے مذکورہ کمپنی کے حوالے کی جائے گی، اس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ فارمنگ کا تصور لا کر زرعی طریقوں کو جدید شکل میں ڈھالنا ہے۔

جولائی 2023 میں اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پہلے کارپوریٹ فارم کا آغاز کیا، تاہم اس اقدام کے آغاز کے بعد سے سندھ میں قوم پرست جماعتیں اس کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو صوبے پر ’حملہ‘ قرار دیا۔

ذرائع نے کہا تھا کہ زمین کی ملکیت نہیں دی جائے گی بلکہ صرف کاشت کاری کے مقاصد کے لیے دیا جائے گا اور مقامی آبادی کے پانی کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ کمپنیوں کو آبپاشی کے راستوں پر انحصار کرنے کے بجائے متبادل طریقوں سے پانی کے وسائل کا بندوبست کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ 16 مارچ 2023 کو اُس وقت کی نگران حکومت پنجاب نے صوبے کے تین اضلاع بکھر، خوشاب اور ساہیوال میں کم از کم 45 ہزار 267 ایکٹر اراضی ’کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ‘ کے لیے پاک فوج کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Tags: پاکستان پیپلز پارٹی ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس جدید ٹیکنالوجی زرعی شعبہ محکمہ زراعت

Post navigation

Previous: پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کرگئے
Next: چیئرمین پی سی بی کا قومی سلیکشن میں میرٹ کی اہمیت پر زور

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.