Friday, June 21, 2024
کھیلسدرہ امین ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ویمنز ون ڈے...

سدرہ امین ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں عروج پر ہیں۔

اوپنر سدرہ امین نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ میں 105 رنز بنانے کے بعد ایم. آر .ایف. ٹائرز ، آئی سی سی ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں. جبکہ یہ کسی بھی پاکستانی خاتون بلے باز کے لیے چوتھے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
سدرہ نے چھ پوزیشنیں حاصل کی ہیں اور اب وہ 578 ریٹنگ پوائنٹس پر ہے، پاکستان کی خواتین بلے بازوں میں سے صرف جویریہ خان (632)، بسمہ معروف (628) اور ناہیدہ خان (604) کے پوائنٹس زیادہ ہیں.

دیگر خبریں

Trending