شان مسعود ٹیسٹ میں بطور کپتان برقرار رہیں گے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شان مسعود کو بنگلہ دیش کے خلاف اگست کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے والی آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بدھ کو لاہور میں ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں کیا گیا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے کپتانی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس تجویز کو قبول کیا ہے کہ شان مسعود کو بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تمام امکانات کے باوجود وہ پورے سیزن میں پاکستان کی قیادت کرتے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سیزن میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور بعد میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بھی شامل ہے.
شان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان کی قیادت کی تھی جہاں ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا شان نے ملک کے لیے کھیلے گئے 33 ٹیسٹ میچوں میں ایک ٹاپ آرڈر بلے باز کی حیثیت سے 28.7 رنز فی اننگز کی اوسط سے 1778 رنز بنائے ہیں۔
شان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔
دی نیوز کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ممکنہ ٹیم کا مختصر کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔
پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی شاہینز کے ساتھ آسٹریلیا جائیں گے ان کی واپسی پر کیمپ قائم کیے جانے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا.