Sunday, February 16, 2025
Homeکھیلکرکٹشاداب خان کی لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

شاداب خان کی لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

Published on

شاداب خان کی لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے منگل کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کینڈی فالکنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کی۔

پچیس سالہ نوجوان نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے وینندو ہسرنگا، سلمان علی آغا، پون رتھنائیکے کی وکٹیں حاصل کیں اور 4/22 کے اعداد و شمار کے ساتھ اختتام کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھیسارا پریرا کی قیادت میں اسٹرائیکرز نے 198/7 کا مجموعی اسکور کیا سدیرا سمارا وکراما نے 26 گیندوں پر 48 جبکہ پرارا نے 30 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔

شاداب نے 17 گیندوں پر 20 جبکہ چمیکا کرونارتنے نے 10 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

جواب میں اسٹرائیکرز نے کینڈی کو 147 رنز پر آؤٹ کر کے 51 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایل پی ایل 2024 میں 4 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہیں شاداب کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ سلمان، محمد حارث اور محمد حسنین کینڈی فالکنز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this