Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

 سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم،امن کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی

Saudi Arabia welcomes ceasefire between Pakistan and Afghanistan, assures support for peace efforts

 سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم،امن کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ جنگ بندی کل صبح سویرے قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں دوحہ میں پاکستانی اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات کے دوران طے پائی۔ دونوں فریقین کے درمیان اگلا دور مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں جو اُس کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا، کہا گیا کہ مملکتِ سعودی عرب اسلامی جمہوریہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے، جو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔

بیان میں مزید کہا گیا مملکت تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتی ہے جو امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، اور دونوں برادر ممالک پاکستان اور افغانستان  کے عوام کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مسلسل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مملکت کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔سعودی عرب  جس نے گزشتہ ماہ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا۔

Tags: افغان وفود افغانستان امن و استحکام پاکستان جنگ بندی سرحدی کشیدگی سعودی عرب وزارت خارجہ

Post navigation

Previous: کیا مچل اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟
Next: این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی مبینہ گمشدگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا تین دن میں بازیابی کا حکم

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.