اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فرانس کے موٹر سائیکل سوار فریڈرک باؤڈری مراکش ریلی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
پیر کے روز زگورا کے قریب ریلی کے دوران وہ ریت کے ٹیلوں میں گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریلی کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 46 سالہ باؤڈری، جو دوسری بار اس ریلی میں حصہ لے رہے تھے، کو حادثے کے فوراً بعد ایک طبی ہیلی کاپٹر کے ذریعے زگورا کے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔
باؤڈری کی ٹیم نومیڈ ریسنگ نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “ہم ان کی بیوی اور بچوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔”