Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

مجوزہ آئینی ترمیم: سینیٹ اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

مجوزہ آئینی ترمیم: سینیٹ اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت پر تنقید اور ترمیم کے معاملے پر حمایت سے پیچھے ہٹنے کا عندیا دیے جانے کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی اور آج بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اب سینیٹ اور خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن گزشتہ رات مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے بعد اب قومی اسمبلی کے اجلاس کی طرح سینیٹ کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس اب شام 6 بجے ہو گا جس کا سینیٹ سیکریٹریٹ نے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے۔

ایجنڈے میں آئینی ترمیم بل شامل نہیں کیا گیا اور ایجنڈے میں یکساں اسکیل اور الاؤنسز بل 2024 پر کمیٹی رپورٹ شامل ہے، اس کے علاوہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

سینیٹ کے اجلاس کے ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی جامعات کے اساتذہ کی بھوک ہڑتال پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

ایجنڈے میں صدر مملکت کے خطاب پر تشکر کی تحریک بھی شمال ہو گی۔

دوسری جانب 11 بجے طلب کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس آج دن گیارہ بجے کے بجائے شام چھ بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔

ایجنڈے میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ میں بڑے پیمانے پر مبینہ غفلت پر توجہ دلاؤ نوٹس کے ساتھ ساتھ لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

ادھر آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے کے بجائے 3 بجے ہو گا۔

اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاقِ رائے پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Tags: 26ویں آئینی ترمیم پیچھے ہٹنے کا عندیا جمعیت علمائے اسلام حکومت پر تنقید خصوصی کمیٹی کے اجلاس صورتحال تبدیل قومی اسمبلی کے اجلاس مولانا فضل الرحمٰن

Post navigation

Previous: اسپین کے روزنامہ مارکا نے میسی کو فٹبال کی تاریخ کا سب سے کامیاب کھلاڑی قرار دے دیا
Next: حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.