Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

فلپائن: پک اپ ٹرک اور مسافر بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

1 minute read
11-dead-in-bus-pickup-collision-in-cagayan

فلپائن: پک اپ ٹرک اور مسافر بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں پک اپ ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جنازے سے گھر لوٹنے والے ایک ہی خاندان کے 11 لوگ ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں ابلوگ میونسپلٹی کے ایک چوراہے پر آدھی رات کےقریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹویوٹا ہائیلکس 14 افراد کو لے کر ایک اہم شاہراہ کے ایک چوراہے پر پہنچی جہاں اس نے بس کو ٹکر ماری۔

پولیس میجر انتونیو پلاٹاؤ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پک اپ ٹرک میں سوار صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر بس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ڈرائیور اور کنڈکٹر کو شدید چوٹیں آئیں اور 23 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کیپٹن جون-جون ٹوریو نے اے ایف پی کو بتایا ٹویوٹا ہائیلکس کا ڈرائیور اس علاقے سے اچھی طرح واقف نہیں تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک ہائی وے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر، جب آپ کسی ہائی وے کے قریب پہنچتے ہیں تو گاڑی کی رفتار کم کردیتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلپائن میں جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں، جہاں ڈرائیور اکثر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، گاڑیوں کی حالت خستہ ہوتی ہے یا وہ اوور لوڈ ہوتی ہیں۔

Tags: پک اپ ٹرک تصادم فلپائن مسافر بس

Post navigation

Previous: شاہین آفریدی کی کوچز کے ساتھ رویے کی تفصیلات سامنے آگئی
Next: شاہد آفریدی کا گوتم گمبھیر کے ہندوستان کا نیا ہیڈ کوچ بننے پر ردعمل

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

یہ بھی پڑہیے

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

No one can stop Iran from the World Cup, says Iranian Football Federation-IFF
  • کھیل

ایران کو ورلڈ کپ سے کوئی نہیں روک سکتا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.