PCB issues stern warning to players for violating central contract-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹڈ کرکٹرز اب میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی مواد شیئر نہیں کریں گے جبکہ سیاسی اور متنازعہ پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام فاسٹ بولر نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا، جس پر بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا نسیم شاہ نے واقعے پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معذرت کی اور آئندہ احتیاط برتنے کا عزم ظاہر کیا۔





