پاکستان کرکٹ میں ایک حالیہ تنازع سامنے آیا ہے جس میں نسیم شاہ کو سوشل میڈیا پر متنازع ٹویٹ کے باعث کارروائی کا سامنا کرنا پڑا یہ ٹویٹ مریم نواز شریف کے خلاف تھا، جو ایک میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شریک تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، جس کے بعد تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے سماعت کی تحقیقات میں سنٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

نسیم شاہ نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور متنازع ٹویٹ ان کی جانب سے نہیں کیا گیا واقعے کے بعد ان کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ پی سی بی نے اسے بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔