PCB decides to take legal action against fast bowler Blessing Mazarbani-Getty Images
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزاربانی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدے کے باوجود بھارتی لیگ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا، حالانکہ انہیں پی ایس ایل کے سیزن 11 میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنا تھی۔
یاد رہے کہ پی سی بی اس سے قبل بھی جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش کے خلاف اسی نوعیت کے معاملے پر قانونی کارروائی کر چکا ہے۔




