Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلفٹ بالناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ناروے کپ میں پاکستان پہلی کامیابی حاصل کر لی .قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کو 6-1 کے بڑے مارجن سے ے شکست دی۔


ناروے نے قومی ٹیم کے خلا ف پہلے ہاف میں 1 گول کیا ،جسے قومی ٹیم نے چند لمحوں میں برابری میں بدل دیا اور اسک بعد قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے خلاف 5 گول اسکور کیے .

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے2،عیسیٰ ،جنید،اویس اور محمد خان نےایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے ،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 29 جولائی کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments