Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پاکستانی فیچر فلم دی گلاس ورکر آسکر کیلئے منتخب

1 minute read
846bb280-4a7e-11ef-8f0f-0577398c3339

پاکستانی فیچر فلم دی گلاس ورکر آسکر کیلئے منتخب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈز کے لیے عثمان ریاض کی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو منتخب کرلیا۔

ڈان کے مطابق گلاس ورکر کو 2025 کے آسکر ز میں انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، یہ نہ صرف پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم بلکہ آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی اینیمیٹڈ فلم بھی ہے۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب ایک تاریخی سنگ میل ہے، کیونکہ گلاس ورکر پاکستان کی پہلی 2 ڈی ہینڈ ڈرائنگ اینیمیٹڈ فیچر بلکہ آسکر کے لیے پیش کی جانے والی ملک کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ہوگی۔

انہوں نے فیچر فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عثمان اور مانو کے کام نے نہ صرف غیر معمولی کہانی اور فنکاری کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ پاکستان میں اینیمیشن انڈسٹری کے لیے بھی نئی بنیادیں قائم کی ہیں، یہ ایک ایسی کامیابی ہے جسے ہماری سنیما کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

عثمان ریاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی فیچر فلم سے متعلق کہا کہ گلاس ورکر جذبے اور استقامت کے ایک طویل سفر کی نمائندگی کرتی ہے، یہ فلم سنیما کے لیے میری طرف سے ایک محبت بھرا خط ہے، یہ آرٹ کے لیے میرا جذبہ ہے، جس نے مجھے ایک ایسے ملک میں اس طرح کی فلم بنانے پر مجبور کیا جہاں اس طرح کی فنکارانہ کوششیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Usman Riaz (@usmanoriaz)

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم پر جو اعتماد اور بھروسہ کیا ہے اس سے میں بہت خوش ہوں، مجھے امید ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔

ریاض اور مانو کے اینیمیشن اسٹوڈیوز میں بننے والی فلم ’دی گلاس ورکر‘ پر کئی سالوں سے کام کیا جارہا تھا، یہ فلم 26 جولائی کو پاکستان میں ریلیز کی گئی۔

ایک جنگ زدہ ملک کی کہانی پر مبنی اس فلم کی کہانی ونسنٹ اولیور نامی ایک نوجوان گلاس ورکر کی ہے جو وائلن بجانے والے علیز امانو کے ساتھ دوستی کرتا ہے، یہ فلم فنکاری، محبت اور مصائب کا سامنا کرنے والے انسانی جذبے کی ایک دلکش تصویر ہے۔

اس فلم کے لکھاری اور ڈائریکٹر عثمان ریاض ہیں، اسے خضر ریاض اور مینوئل کرسٹوبل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ مریم پراچہ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر اور اظہر حمید، آرٹ ملک، امید ریاض اور اپوروا بخشی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

اس سال کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی محمد علی نقوی کر رہے ہیں، جس میں فلم ساز ثاقب ملک، پروڈیوسر عابد مرچنٹ، اداکار محب مرزا، ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور علینہ خان، ہدایت کار کنول کھوسٹ، ڈائریکٹر انعم عباس، ڈائریکٹر عافیہ نتھانیل، گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ عروج آفتاب، پروڈیوسر فضا علی میرزا، پی ٹی وی کی سابق جنرل منیجر منیزہ ہاشمی اور فلم فنڈ کے بانی اکبر حامد شامل ہیں۔

Tags: آسکر ایوارڈز مقابلے اینیمیٹڈ فلم پاکستانی اکیڈمی دی گلاس ورکر سلیکشن کمیٹی عثمان ریاض فیچر فلم کیٹیگری گلاس ورکر

Post navigation

Previous: شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا
Next: چیف جسٹس کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے خلاف بولنے پر صحافی اعزاز سید کو دھمکیاں

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

یہ بھی پڑہیے

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.