Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلپاکستان اگلے سال ایشین انڈر 16 ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائر کی میزبانی...

پاکستان اگلے سال ایشین انڈر 16 ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا

پاکستان اگلے سال ایشین انڈر 16 ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے منگل کو ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) انڈر 16 چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ جو اگلے سال کھیلے جانے والا ہے، کی میزبانی کے حقوق کامیابی سے حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی ایف نے اعلان کیا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر پی ٹی ایف کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ ہمیں اگلے سال ہونے والے ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ ایونٹ کی میزبانی کے حقوق فراہم کیے جائیں اے ٹی ایف نے اس سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہو گا کہ اس طرح کے کثیر ملکی ایونٹ کی میزبانی ہم پاکستان میں کریں گے اور ہمارے انڈر 16 ٹینس کھلاڑیوں کو اپنے ہی کورٹس پر سرکردہ ایشیائی ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔

پی ٹی ایف نے مزید بتایا کہ ان کے صدر اعصام الحق نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پاکستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

لندن کے اپنے حالیہ سفر کے دوران، اعصام نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کے صدر ڈیوڈ ہیگرٹی اور کے صدر یوری پولسکی سے ملاقات کی تاکہ متعدد منصوبوں کے لیے ان کی حمایت اور منظوری حاصل کی جا سکے۔

نتیجتاً، بین الاقوامی ٹینس باڈی نے نہ صرف پی ٹی ایف کو پاکستان میں چار آئی ٹی ایف ایونٹس کرانے کی اجازت دی بلکہ 50 فیصد گرانٹ بھی فراہم کرے گی تاکہ ایونٹس کو آسانی سے آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید برآں، آئی ٹی ایف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹینس سینٹر میں کور کورٹس کی تعمیر کے لیے پی ٹی ایف کو سبسڈی دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ، اے ٹی ایف پاکستان کو اپنے ایک کوچ کو بین الاقوامی کوچز کانفرنس میں بھیجنے کی اجازت دے گا اور دو نوجوان کھلاڑیوں کو قازقستان میں ایک ماہ کی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments