
Pakistan vs South Africa: Possible team considered for first Test, Asif Afridi likely to be included-PCB
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اتوار سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممکنہ پلئینگ الیون پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے کمبی نیشن پر غور کر رہی ہے ابتدائی بلے بازوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور کپتان بابر اعظم کے نام زیر غور ہیں، جبکہ مڈل آرڈر کے لیے سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور ساجد خان کے انتخاب پر بات ہو رہی ہے۔
بولنگ لائن اپ میں شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ساتھ ساتھ 39 سالہ اسپنر آصف آفریدی کی ممکنہ شمولیت پر بھی غور جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود آصف آفریدی کی نیٹس میں کارکردگی سے متاثر ہیں اور اُن کے ٹیسٹ ڈیبیو کے حامی ہیں۔