پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ عرصے کے لیے  کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں دی گئی، جس کے بعد لاہور وائٹس کو ان کی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے وہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ہدف بناتے ہوئے اپنی تیاریوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے بطور اوپنر میدان میں اتریں گے اور اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنیک کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔