Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستانی ٹیم کو...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مردوں کی ٹیم وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ اور کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی کا استقبال کیا سینئر منیجر وہاب ریاض نے انہیں ٹیم کی تربیتی شرٹ پیش کی۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف دو دن بعد ہی امریکہ میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

اسکواڈ
پاکستان: بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments