Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsاقوام متحدہ ٹی ٹی پی اور افغان حکومت میں تعلق ختم...

اقوام متحدہ ٹی ٹی پی اور افغان حکومت میں تعلق ختم کرائے، پاکستان

اقوام متحدہ ٹی ٹی پی اور افغان حکومت میں تعلق ختم کرائے، پاکستان

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کیلئے افغان حکومت پردباؤ ڈالے.

منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کالعدم ٹی ٹی پی جدید عسکری سازو سامان کیسے اور کہاں سے حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی کھوج لگائی جائےاور افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرے.

سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر اظہارتشویش کیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments