Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

پاک،قطر مشترکہ فضائی مشق “زلزال II” کا قطر میں آغاز ہوگیا

1 minute read
BANGLADESH (17)

پاک،قطر مشترکہ فضائی مشق “زلزال II” کا قطر میں آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قطر میں منعقدہ مشترکہ فضائی مشق زلزال-II میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔ سنہ 2020ء میں شروع ہونے والی فضائی مشق زلزال-II قطر کی میزبانی میں منعقدہ دوسری فضائی مشق ہے۔ زلزال-II کا شمار دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے جسکے تحت دونوں اتحادی ممالک کے مابین مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔

یہ مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہوئے شریک فضائی افواج کو اپنی آپریشنل تیاریوں کو حقیقی بنیادوں پر جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔ فضائی مشق زلزال-II کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو عصر حاضر کے عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے مزید بہتر بنانا ہے۔ اس مشق کو دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں بھی تاریخی اہمیت حاصل ہے۔

مشق کے دوران پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے نئے اور جدید ترین جے-10سی لڑاکا طیارے پہلی بار ایک فضائی مشق میں قطر امیری فضائیہ کے یورو فائٹر طیاروں کے مد مقابل اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے قلیل مدت میں اپنے لڑاکا فضائی بیڑے میں جے-10 سی لڑاکا طیاروں کی شمولیت، انکی آپریشنلائیزیشن اور ایک اور بین الاقوامی فضائی مشق میں انکی غیر معمولی شرکت ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

یہ سنگ میل سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی جانب سے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے جسکی بنیاد دوست ممالک سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور خود انحصاری کے فروغ جیسے تصورات پر قائم ہے۔ فضائی مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ان جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول اور آپریشنلائیزیشن پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی جدید ترین فضائی قوت کو برقرار رکھنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکے زریعے پاک فضائیہ کو ایک ایسی فضائی قوت بنایا جا سکے گا جو ہمہ وقت تغیر پذیر چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انتہائی مہارت کے ساتھ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو۔

زلزال-II پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ کے مابین وسیع تر باہمی فہم، تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ دونوں فضائی افواج علاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع، بین الاقوامی اتحاد کو تقویت دینے اور باہمی تعاون کے ذریعے پیام امن کے فروغ کا اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags: "زلزال II" پاک فضائیہ فضائی مشق قطر امیری فضائیہ

Post navigation

Previous: تعلیم کے بعد پہلی ترجیح سیاحت ہوگی،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے انتخابی منشور پیش کردیا
Next: لکی مروت: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's first super floodlit sports track ready-X
  • کھیل

کراچی میں پاکستان کا پہلا سپر فلڈ لائٹس موٹر اسپورٹس ٹریک تیار

A 5-year-old British boy has become the new surprising talent in the snooker world.-X
  • کھیل

برطانیہ کا 5 سالہ بچہ سنوکر دنیا کا نیا حیران کن ٹیلنٹ بن گیا

Cricket Australia announces squad for Pakistan tour-Cricket Australia
  • کھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Big relief package for Gwadar Port, special incentives for global shipping companies
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

گوادر پورٹ کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، عالمی شپنگ کمپنیوں کو خصوصی مراعات

Joint message from political and military leadership Pakistan is ready to respond to every threat
  • Top News
  • پاکستان

سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ پیغام: پاکستان ہر خطرے کا جواب دینے کو تیار

New stalemate in US-Iran talks, Trump calls Iran's response unacceptable
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا۔ایران مذاکرات میں نیا تعطل، ٹرمپ نے ایران کا جواب ناقابلِ قبول قرار دے دیا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.