Monday, November 11, 2024
Homeتازہ ترینعمرعبداللّٰہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِاعلیٰ منتخب

عمرعبداللّٰہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِاعلیٰ منتخب

Published on

spot_img

عمرعبداللّٰہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِاعلیٰ منتخب

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمر عبداللّٰہ نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِاعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللّٰہ سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی۔ تقریب حلف برادری میں انڈین پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں حزب اختلاف رہنما راہل گاندھی اور اتر پردیش کی سماج وادی پارٹی کے صدر اکلیش یادیو سمیت انڈیا اتحاد کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دیتے ہوئے 42 نشستیں حاصل کیں تھی جبکہ کانگریس نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے عمر عبداللہ کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔ عمر عبداللہ، شیخ محمد عبداللہ کے پوتے اور نیشنل کانفرنس کے موجودہ صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ نے دوسری مرتبہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ 2009ء سے 2014ء تک کانگریس کے اتحاد سے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this