Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ کی رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، شہدا کا لہو ضائع نہیں جائےگا،وزیراعظم

shehbaz sharif

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ کی رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، شہدا کا لہو ضائع نہیں جائےگا،وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018 کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھار رہی ہے، آرمی چیف، سیاسی قیادت دہشت گردی کے خطرناک مرحلے کو عبور کریں گے۔

وزیر اعظم بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف اس کی روک تھام کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے کوئٹہ میں جاری ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ کی رکاوٹیں ختم کرنی ہیں، شہدا کا لہو ضائع نہیں جائےگا، آرمی چیف، سیاسی قیادت اس خطرناک مرحلے کو عبور کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2018 کے بعد دہشتگردی دوبارہ سر اٹھار رہی ہے، ہم دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، انشااللہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

قبل ازیں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف اس کی روک تھام کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمٰن کھیتران، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا۔

ہفتے اور اتوار (24 اور 25 اگست)کی درمیانی رات میں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ، قلات، پسنی اور سنتسر میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔

سبی، پنجگور، مستونگ، تربت، بیلہ اور کوئٹہ میں دھماکوں اور دستی بم حملوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، حکام نے تصدیق کی تھی کہ حملہ آوروں نے مستونگ کے بائی پاس علاقے کے قریب پاکستان اور ایران کو ملانے والے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Tags: آرمی چیف ایپکس کمیٹی بلوچستان دہشت گردی سیاسی قیادت کوئٹہ وزیرِ اعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: بورن ماؤتھ نے چیلسی سے دنیا کے سب سے مہنگے گول کیپر کو ایک سال کے قرض پر سائن کر لیا
Next: ہم نے طولکرم بٹالین کے کمانڈر ابو شجاع محمد جابر کو قتل کر دیا ہے: اسرائیل کا دعویٰ

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.