اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈاج بال ٹیمیں پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ پاکستانی ٹیمیں تینوں کیٹیگریز میں شرکت کریں گی۔
فوم اور فیبرک بال کیٹیگری میں مردوں کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔
خواتین کی ٹیم فوم بال میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے صدر رضوان علی نے بتایا کہ فوم بال مینز ٹیم کا کیمپ لاہور میں اور فیبرک بال کیمپ گوجرانوالہ میں لگایا جائے گا۔
خواتین ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹر ڈویژن ڈاج بال چیمپئن شپ اگست کے پہلے ہفتے میں بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں تمام ڈویژنز کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ ڈاج بال ورلڈ چیمپئن شپ 11 اگست سے 17 اگست 2024 تک آسٹریا میں منعقد ہو رہی ہے۔