اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حارث رؤف کا پی سی بی کو خط میں غلطی کا اعتراف کرلیا .
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ہمیں حارث رؤف کا خط آیا تھا اسے ٹریبونل کو بھیج دیا ہےحارث رؤف نے خط میں لکھا کہ غلط فہمی ضرورہوئی ہےمجھ سے غلط فیصلہ ہوگیا۔
محسن نقوی، نے کہاکہ پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا تاکہ وہ بھی واپس آئیں اور ٹھیک ہوں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ مجھے فکر تھی کہ وہ پہلے ہی انجری کا شکار ہیں ان کے علاج کا مسئلہ چل رہا تھاان کا علاج کون کرائے گاانشورنس ہے وہ ریکور کرے گا، وہ ہمارے اسٹار پلیئر ہیں .
یاد رہےکہ حارث کا معاہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری میں ختم کر دیا تھا۔