Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

میری فتح غزہ کیلئے، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

1 minute read
میری فتح غزہ کیلئے، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

میری فتح غزہ کیلئے، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

’میری فتح غزہ کیلئے‘، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے جو حماس-اسرائیل جنگ پر غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 69 سالہ جارج گیلووے پہلی بار 1987 میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے اور 2015 کے بعد اب وہ پہلی بار انگلینڈ کے شمال میں واقع روچڈیل کی سیٹ پر تقریباً 6 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت کر ہاؤس آف کامنز میں واپس آئیں گے۔

روچڈیل میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 39.7 فیصد رہا جس میں سے 18.3 فیصد ووٹ جارج گیلووے کے حق میں پڑے۔

https://urduintl.com/wp-content/uploads/2024/03/urdu-intl-video-44.mp4

حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی نے اپنے امیدوار اظہر علی کو اس وقت انتخابات سے دستبردار کردیا تھا جب انہوں نے یہ سازشی تھیوری گھڑی تھی کہ حماس کو 7 اکتوبر کو حملے کی اجازت خود اسرائیل نے دی تھی۔

برطانیہ کی ورکرز پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے روچڈیل میں اپنی انتخابی مہم کا مرکز غزہ کے تنازع کو بنایا، روچڈیل میں 30 فیصد مسلم آبادی مقیم ہے۔

اپنی کامیابی کے بعد تقریر کے دوران لیبر پارٹی کے رہنما سر کئیر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جارج گیلووے نے کہا کہ میری یہ فتح غزہ کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے غزہ کی پٹی میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی تباہی کو فروغ دینے، اس کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس کی پشت پناہی کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے، اس کی قیمت ادا کی ہے اور آپ اس کی بہت زیادہ قیمت ادا کریں گے۔

’گارجیئس جارج‘ کے نام سے مشہور جارج گیلووے کا سیاسی کیرئیر طویل اور متنوع رہا ہے، جس میں انہوں نے لیبر پارٹی سمیت کئی جماعتوں کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے 1990 کی دہائی میں اس وقت تنازع کھڑا کر دیا تھا جب وہ اس وقت کے عراقی رہنما صدام حسین سے ملنے گئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ سر! میں آپ کی ہمت، آپ کی طاقت، آپ کی غیرت مندی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

جارج گیلووے نے 2005 میں بین الاقوامی توجہ حاصل کی جب انہیں امریکی سینیٹ میں عراق کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا، اس سے قبل انہیں عراق جنگ کے بارے میں اپنے مؤقف پر لیبر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

جارج گیلوے 16 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، ایک برطانوی سیاست دان، براڈکاسٹر، اور مصنف ہیں .

Tags: اسرائیل اسرائیلی حملے جارج گیلووے حماس لیبر پارٹی

Post navigation

Previous: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار کیلئے نامزد
Next: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا برطانوی وزیراعظم کے ’فلسطینی مظاہروں کے خلاف بیان‘ پر اظہارِ افسوس

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.