Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

ماسکو: بم دھماکے میں روسی جوہری تحفظ فورس کے سربراہ ساتھی سمیت ہلاک

feature photo - 2024-12-17T152503.424

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ ماسکو میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں نصب بم پھٹنے سے روس کی جوہری تحفظ کی فورسز کے سربراہ جنرل ایگور اور ایک ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے ایک ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کی ہلاکت یوکرین کی ایس بی یو سیکیورٹی سروس کا ’خصوصی آپریشن‘ تھا۔

یوکرین میں روس کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے 54 سالہ روسی جنرل کو ریازانسکی پروسپیکٹ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر قتل کیا گیا۔

جنرل ایگور کیریلوف روس کے ریڈیولوجیکل، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاع کے سربراہ تھے، جو جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف تحفظ کے ’ذمہ دار‘ تھے۔ ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف تحفظ کے ’ذمہ دار‘ تھے۔

یو کرین کی جانب سے ذمہ داری قبول
یوکرین نے مبینہ طور پر ماسکو میں ایک ’خصوصی آپریشن‘ میں روسی جنرل ایگور کیریلوف کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے ذرائع نے رائٹرز اور اے ایف پی کو بتایا کہ جنرل کے قتل کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا اور وہ ایک ’جائز ہدف‘ تھے۔

یوکرین کے حکام نے کریلوف کو جنگی مجرم قرار دیا تھا اور اس پر الزام لگایا تھا کہ اس نے جنگ میں یوکرین کی افواج کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کے تابکاری اور کیمیائی تحفظ کے دستوں کے سربراہ کا خاتمہ ایس بی یو کا کام ہے۔

کریلوف روسی سرزمین پر نشانہ بننے والے روسی فوج کے سب سے سینئر اہلکار ہیں۔

یوکرین میں روسی جنرل پر فرد جرم عائد
یوکرین کی سکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ ماسکو میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے سے ایک روز قبل یوکرین کے استغاثہ نے کیریلوف کی غیر موجودگی میں یوکرین میں ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر فرد جرم عائد کی تھی، یعنی ان پر باضابطہ طور پر کیمائی ہتھیار یو کرین کے خلاف استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تاہم روس کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اکتوبر میں برطانیہ نے روسی جنرل کیریلوف اور نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز پر فسادات پر کنٹرول کرنے کے لیے تابکاری مواد کے استعمال اور میدان جنگ میں زہریلے، دم گھٹنے والے مادے کلوروپکرین کے استعمال کی متعدد رپورٹس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) خاص طور پر کلوروپکرین کے استعمال پر پابندی عائد کرتی ہے۔

روس نے کہا ہے کہ اس کے پاس اب فوجی کیمیائی ہتھیار نہیں لیکن ملک کو زہریلے ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر مزید شفافیت کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

یوکرین کی سکیورٹی سروس ایس بی یو کا کہنا ہے کہ اس نے فروری 2022 سے اب تک میدان جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے 4800 سے زائد استعمال ریکارڈ کیے ہیں، خاص طور پر کے ون لڑاکا دستی بم۔

یو کرین کی ایک اور بستی پر روس کا کنٹرول
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آر آئی اے‘ نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں ہنیوکا کی بستی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، تاہم میدان جنگ میں اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

Tags: الیکٹرک اسکوٹر پھٹنے تحقیقاتی کمیٹی جوہری تحفظ کی فورسز روس ساتھی ہلاک سربراہ جنرل ایگور ماسکو نصب بم

Post navigation

Previous: ’جو چاہوں وہ پہنوں گی‘، پریانکا گاندھی کا فلسطینی بیگ لینے پر مخالفین کو جواب
Next: برطانوی اولمپک چیمپئن ایلکس یی 2025 لندن میراتھن میں حصہ لیں گے

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

PCB Chairman Mohsin Naqvi arrives in Dhaka-X
  • کھیل

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے

Babar Azam injured, out of first Test match against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.