Misbah-ul-Haq and Sarfaraz Ahmed included in PCB selection committee-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے دو سابق کپتانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد کو قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی سلیکشن کمیٹی کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل تین روز پہلے علیم ڈار نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
نئی ترتیب کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی اب چار اراکین پر مشتمل ہے جن میں مصباح الحق، سرفراز احمد، عاقب جاوید اور اسد شفیق شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں فوری بڑی تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔





