Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

لکی مروت: مذاکرات کامیاب، پولیس ملازمین نے دھرنا ختم کردیا

375613-1554934282

لکی مروت: مذاکرات کامیاب، پولیس ملازمین نے دھرنا ختم کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گذشتہ چار روز سے جاری پولیس اہلکاروں کا دھرنا مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

مذاکرات مروت قومی جرگہ نے کیے، جس میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت فہد وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈپی پی او) تیمور خان، کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان اور سابق ریجنل پولیس آفیسر بنوں اشفار انور شامل تھے۔

مروت قومی جرگے کے رکن عرب خان، جو مذاکرات میں شریک تھے، نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مختلف نکات پر مذاکرات کیے گئے، جو کامیاب رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی فورسز سے اختیارات دینے کی بات کی گئی، جس پر اتفاق اور اس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر پر ہو گی کہ وہ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات کریں گے، جس کے لیے چھ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

عرب خان کے مطابق: ’لکی مروت کے تین مقامات پر سکیورٹی فورسز یونٹ موجود ہیں، جن میں شہر کے اندر یونٹ کے اختیارات پولیس کو سپرد کرنے پر اتفاق ہوا اور اس کے لیے پولیس کی ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔‘

عرب خان نے مزید بتایا کہ ’دوسرا نکتہ یہ تھا کہ پولیس مظاہرین کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔‘

اسی طرح عرب خان کے مطابق جرگے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پولیس کو بااختیار بنا کر انہیں بکتر بند گاڑیاں و دیگر وسائل دیے جائیں گے۔

مذاکرات میں عرب خان کے مطابق اس نکتے پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ پولیس فورس میں بیرونی مداخلت نہیں کی جائے گی، جب کہ پولیس کے زخمیوں کو خاص خیال رکھا جائے گا۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد چار دن سے بند ضلعے کی اہم شاہراہوں کو کھول دیا گیا۔

لکی مروت پولیس مظاہرین کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن انیس خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے تین یونٹ میں سے ایک پر پولیس کا اعتراض تھا اور ہم نے ان سے اختیارات پولیس کو دینے کا مطالبہ کیا تھا، جو مان لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران اس حوالے سے صوبائی حکومت سے بات کر کے اس یونٹ کے اختیارات پولیس کو دیں گے۔

انیس خان کے مطابق: ’ہم نے 14 نکات پر مشتمل مطالبات سامنے رکھے تھے، جو مان لیے گئے ہیں اور اس میں سب سے بنیادی مطالبہ پولیس کو با اختیار بنانے کا تھا۔‘

Tags: پولیس اہلکاروں کا دھرنا خیبر پختونخوا ضلع لکی مروت کامیاب مذاکرات

Post navigation

Previous: جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم لاہور پہنچ گئی
Next: افغانستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ بغیر گیند پھینکے ختم کر دیا گیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

Former New Zealand captain Kane Williamson announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.