Lahore Qalandars sign Mustafizur Rahman directly for PSL 11-Lahore Qalandars (FB)
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے بنگلا دیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔
اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان 6 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے کا معاہدہ طے پایا ہے مستفیض الرحمان اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ٹیم کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ مستفیض صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ قلندرز فیملی کا اہم حصہ ہیں، اور ان کی واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔



