Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
لاہور: سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل شاہین آفریدی اور سکندر رضا کی جانب سے غیر مجاز افراد کو ہوٹل کے کمرے تک لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس پر پنجاب پولیس نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو باقاعدہ خط بھی ارسال کیا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کھلاڑیوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو ہوٹل تک رسائی دی، جس سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔
واقعے کے بعد لاہور قلندرز انتظامیہ نے نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔





