Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

جے یو آئی (ف) نے بھی اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی دیدی

406684040_848113217313873_2775781297191129645_n

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دینی مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی، مولانا عبد الغفور حیدری کا نے متنبہ کیا ہے کہ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظور کرنا ہو گا،8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مذہبی لوگ ہیں نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بل منظور کرکے روکنا بدنیتی، مذہبی قوتوں میں اشتعال پیدا کرنے اور اسلام آباد کی طرف مارچ پر مجبور کرنے کے مترادف ہے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے بابا سے بات کر کے بل منظور کرائیں گے، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ8 دسمبر تک بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف رخ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ جمعیت اسلام اور وفاق المدارس کابل نہیں بلکہ کے تمام تنظیمات مدارس کا ہے، یہ ان سیاسی جماعتوں کا بل ہے جو مذہبی تنظیموں کی صدارت کر رہی ہیں۔

دریں اثنا جے یو آئی (ف) کے ایک اور مرکزی رہنما حافظ حمداللہ جان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے مدارس رجسٹریش بل کو مسترد کرکے طبلِ جنگ بجا دیا ہے، بل کو مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زودار طمانچہ ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسی کو ’جمہوریت زبردست انتقام ہے‘ کہا جاتا ہے؟، کیا صدر پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کےلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ مدارس بل مسترد کرکے والد نے بیٹےکو بھی لال جھنڈا دکھا دیا، انہوں نے صدر پاکستان کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی بل مستردکیے جانے کا ذمے دار قراردیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اس پر دستخط سے انکار کردیا تھا۔

اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بل پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں، اس سلسلے میں 2 روز قبل بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے بل کے معاملے پر بات کی گئی تھی ۔

بلاول بھٹو نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دی جب کہ اس سے قبل دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہو اتھا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے اگلے روز بلاول بھٹو نے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا تھا اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی ، ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں بعض دیگر بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

جے یو آئی کے ذرائع کا موقف تھا کہ صدر کے پاس بل کو 10 روز سے زیادہ غور کرنے کا اختیار نہیں، قانونی طور پر بل ایکٹ بن چکا، حکومت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

Tags: اسلام آباد کا رخ بل کی منظوری جمعیت علمائے اسلام (ف) دینی مدارس ڈیڈ لائن مولانا عبد الغفور حیدری وفاقی حکومت

Post navigation

Previous: سوشل میڈیا پر ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Next: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025: گروپس کی تفصیلات سامنے آگئیں

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.