Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل، سعودی عرب تعلقات کو معمول پر لانا اہم ہے،اسرائیلی صدر

جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل، سعودی عرب تعلقات کو معمول پر لانا اہم ہے

جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل، سعودی عرب تعلقات کو معمول پر لانا اہم ہے،اسرائیلی صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم ہے. کیونکہ پورے مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اسرائیلی صدر نے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اب بھی نازک ہے اور اس میں کافی وقت لگے گا لیکن میرے خیال میں یہ حقیقت میں دنیا اور خطے میں ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے کا نادر موقع ہے۔

آئزک ہرزوگ نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب ایک دن قبل ہی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی ڈیووس میں ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب اس بات پر متفق ہے کہ علاقائی امن میں اسرائیل کا امن بھی شامل ہے اور سعودی عرب یقینی طور پر ایک بڑے سیاسی معاہدے کے حصے کے طور پر اسرائیل کو تسلیم کرے گا۔

تاہم سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا تھا کہ ایسا فلسطینیوں کے لیے ایک فلسطینی ریاست کے ذریعے قیام امن کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ڈیووس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کو ریاست کا درجہ دینے کر اسرائیل کی سلامتی اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی حکومت اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی مخالف ہے۔

آئزک ہرزوگ نے کہا کہ تنازع کے دو ریاستی حل کو عوامی سطح پر بہت کم حمایت حاصل ہے کیونکہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد صدمے سے دوچار اسرائیلی عوام کی اب تمام تر توجہ اپنی حفاظت پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب قومیں آگے آ کر ’دو ریاستی حل‘ پیش کرتی ہیں تو انہیں سب سے پہلے اس سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ کیا ہمیں حقیقی حفاظت کی پیشکش کی گئی ہے اور یہ تمام انسانوں کے لیے بنیادی سوال ہے۔

اسرائیلی صدر نے امن عمل پر سے اسرائیلی عوام کا بھروسہ اٹھ گیا ہے کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پڑوسیوں کی جانب سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا گیا ہے۔

Tags: آئزک ہرزوگ اسرائیل امریکی وزیر خارجہ سعودی وزیر خارجہ

Post navigation

Previous: فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن
Next: عالمی ادارہ صحت نے ان دیکھی بیماری ایکس کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کردیا

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

یہ بھی پڑہیے

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Iran strongly reacts to US threats against Oman, calls the move illegal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا عمان کے خلاف امریکی دھمکیوں پر شدید ردعمل، اقدام کو غیر قانونی قرار

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.