Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

زہریلی گیسوں کے باعث سیوریج لائنوں میں مسیحی ورکرز کی ہلاکتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

Islamabad High Court bans ‘Christians only’ clause in advertisements for cleaning jobs

 زہریلی گیسوں کے باعث سیوریج لائنوں میں مسیحی ورکرز کی ہلاکتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں سیوریج ورکرز کے لیے حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں، کیونکہ مسیحی لیبررز کی دستی صفائی کے دوران اموات کو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ریاست کی آئینی ذمہ داریوں سے مسلسل ناکامی قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے منگل کے روز تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سینٹر فار رول آف لا اسلام آباد پاکستان (سی آر او ایل آئی) اور پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ (پی یو سی ایم) کی دائر کردہ عوامی مفاد کی پٹیشن کو منظور کر لیا۔ درخواست گزاروں نے حفاظتی پروٹوکولز کے نفاذ، دستی صفائی پر پابندی اور سیوریج ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا، جن میں بڑی تعداد مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہے۔

عدالت نے تشویش ظاہر کی کہ 1988 سے اب تک 70 سے زائد مسیحی ورکرز زہریلی گیسوں کے باعث سیوریج لائنوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ سول سوسائٹی کی رپورٹس کے مطابق 2019 کے بعد سے کم از کم 10 اموات ہوئیں ۔ جن کی بنیادی وجہ حفاظتی آلات کی عدم فراہمی تھی۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور دیگر حقوق کے اداروں کے مطابق پاکستان میں سیوریج سے متعلق 80 فیصد سے زائد ملازمتیں مسیحی افراد کے پاس ہیں، حالانکہ وہ آبادی کا بہت کم حصہ ہیں۔

جسٹس منہاس نے مشاہدہ کیا کہ وزارتیں اور محکمے اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ فیصلے میں سوال اٹھایا گیا۔ کیا سرکاری عہدے کا استعمال محض ذمہ داری سے فرار تک محدود ہو گیا ہے؟ کیا آئین تمام شہریوں کو مساوی تحفظ فراہم نہیں کرتا ؟ کیا سیوریج ورکرز کی زندگیاں دیگر شہریوں سے کم قیمتی ہیں؟

عدالت نے قرار دیا کہ ریاست پر آئین کے آرٹیکل 9، 25 اور 27 کے تحت تمام شہریوں، بشمول خطرناک کام کرنے والے ورکرز کی زندگی، عزت اور مساوات کے تحفظ کی ’’سنگین آئینی ذمہ داری‘‘ ہے۔ مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور ملکی محنت قوانین کے تحت محفوظ ورکنگ کنڈیشنز فراہم کرنا لازم ہے۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ سیوریج ورکرز روزانہ زہریلی زیرِ زمین گیسوں کے سامنے آتے ہیں، جس سے بے ہوشی، موت، اعضا کو نقصان اور سنگین انفیکشنز کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ مناسب آلات، مانیٹرنگ ڈیوائسز اور حفاظتی پروٹوکولز کے ذریعے یہ تمام خطرات ’’مکمل طور پر قابلِ تدارک‘‘ ہیں۔ ریاستی اداروں کی جانب سے اس غفلت کو عدالت نے ’’نظامی کمزوری‘‘ قرار دیتے ہوئے مداخلت ضروری سمجھا۔

درخواست منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت دی کہ تمام وفاقی و صوبائی وزارتوں، خودمختار اداروں اور ریگولیٹڈ نجی تنظیموں کو سرکلر جاری کیا جائے، تاکہ سیوریج مینٹی نینس میں مصروف ورکرز کو فعال حفاظتی آلات، گیس ڈیٹیکٹرز، وینٹی لیشن انتظامات اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

حکومت کو یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی کہ نجی سیکٹر میں بھی ایسے ہی اقدامات نافذ ہوں۔

مزید برآں،عدالت نے وزارت قانون و انصاف کو قانون سازی  یا موجودہ قوانین میں ترامیم شروع کرنے کا حکم دیا، تاکہ سیوریج ورکرز کے حقوق، ان کی حفاظت، معاوضہ اور انشورنس کوریج کو قانونی تحفظ حاصل ہو سکے۔

جسٹس منہاس نے تمام متعلقہ فریقوں کو دو ماہ کے اندر ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

فیصلہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ پاکستان ’’مساوات اور انصاف‘‘ کے آئینی وعدے کا پابند ہے اور یہ کہ ’’کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب وہ اپنے شہریوں کو بنیادی حفاظتی ضروریات کے بغیر خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور کرے اور ان کی صحت و زندگی کو دائو پر لگا دے۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹ اشتہارات جسٹس انعام امین منہاس سیوریج ورکرز صرف مسیحی صفائی ملازمتوں ملازمتوں کے اشتہارات

Post navigation

Previous: پی سی بی نے بی پی ایل کیلئے 9 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے
Next: آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.