India announces 15-member squad for T20 World Cup 2026, Shubman Gill dropped-BCCI
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے جبکہ نائب کپتان کی ذمہ داری اکشر پٹیل کو سونپی گئی ہے اعلان کردہ اسکواڈ میں شبھمن گل کو شامل نہیں کیا گیا۔
سوریا کمار یادو کی قیادت میں منتخب ٹیم میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رینکو سنگھ اور اکشر پٹیل شامل ہیں بولنگ اور آل راؤنڈ شعبے میں جسپریت بمرا، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن کو موقع دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔



