Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

اگر ڈرائنگ روم میں بٹھا کر عہدے بانٹنے تھے تو الیکشن کروانے کی کیا ضرورت تھی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بندش کے کیس میں ریمارکس دیے کہ جیسے الیکشن کروائے ہیں ماشااللہ پوری دنیا تعریف کررہی ہے اگر ڈرائنگ روم میں بٹھا کر عہدے بانٹنے تھے تو الیکشن کروانے کی کیا ضرورت تھی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ جیسے الیکشن کروائے ہیں ماشااللہ پوری دنیا تعریف کررہی ہے، انٹرنیشنل میڈیا بھی بتا رہا ہے کہ کس طرح الیکشن ہوئے، انٹرنیٹ یہاں بھی نہیں چل رہا، وہاں بھی نہیں چل رہا، لگتا ہے جس طرح کے الیکشن کروائے ہیں بندر بانٹ کرکے قبر پر پھول نہیں چڑھا دیتے۔

جسٹس عقیل عباسی کے ریمارکس پر پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ابھی تو انٹرنیٹ چل رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے، انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ملک میں امن وامان کا مسئلہ نہیں ہوا ہے، سب سے اہم مسئلہ نیشنل سکیورٹی کا تھا، نیشنل سکیورٹی کی وجہ سے انٹر نیٹ سروس بند کی گئی تھی۔

اس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایسا مت کریں لوگ سمجھدار ہوگئے ہیں، لوگوں کو سب پتا ہے کون کیا کروا رہا ہے، پریشر ککر کی ہلکی سیٹی بجتی ہے اسے بجنے دیں، ایسا نا ہو سیٹی بند کرنے پر پریشر ککر کی طرح سب پھٹ جائے، صدر کون ہوگا، وزیر اعظم کون ہوگا، گورنر شپ کسے دی جائے گی، اگر اس طرح کرنا تھا تو الیکشن کیوں کروائے ہیں، ڈرائنگ روم میں بٹھا کر عہدے بانٹنے تھے، الیکشن کروانے کی کیا ضرورت تھی۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ماشااللہ آپ لوگ طاقتور ہیں، جیسی پلاننگ کرتے ویسا کرلیتے ہیں، انٹرنیٹ بند کرکے دنیا میں اپنا کیوں تماشہ بنا رہے ہیں، ایسا لگتا ہے عدالتیں اور سارے ادارے بے وقعت ہوچکے ہیں، کون ملک چلا رہا ہے ؟

بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کیں اور ایک بارپھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا۔

Tags: انٹرنیٹ بندش چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سندھ ہائیکورٹ سوشل میڈیا

Post navigation

Previous: (ن) لیگ کی جانب سے آزاد امیدواروں کو کہا جا رہا ہےکہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو تمہارا نوٹی فکیشن ہوگا،اسلم اقبال
Next: برطانیہ کی حکومت نے انگلینڈ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

PCB Chairman Mohsin Naqvi arrives in Dhaka-X
  • کھیل

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے

Babar Azam injured, out of first Test match against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Mark Haq has given new recognition to Pakistan's strength and prestige in the world Ishaq Dar
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

مارکۂ حق نے دنیا میں پاکستان کی طاقت اور وقار کو نئی پہچان دی: اسحاق ڈار

Iran-US tensions, alarm bells for Dubai's economy and tourism
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکہ کشیدگی، دبئی کی معیشت اور سیاحت کیلئے خطرے کی گھنٹی

Trump's sudden U-turn, Project Freedom halted over Gulf opposition
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا اچانک یوٹرن، خلیجی مخالفت پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.