Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

حکومت کا 5 سال سے لاپتا افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

feature photo - 2024-08-02T163729.874

حکومت کا 5 سال سے لاپتا افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت 5 سال سے لاپتا افراد کے خاندانوں کو فی کس 50، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں شہباز شریف نے تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی، نگران حکومت میں لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی، ہمارے ملک میں لاپتا افراد کا معاملہ چل رہا ہے، لاپتا افراد پر کمیشن 12، 13 سال سےکام کررہا ہے، لاپتا افراد سےکچھ انسانی مسائل بھی جڑے ہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو کئی طرح کے چینلجز کاسامنا ہے، افغان جنگ کے اثرات ہمارے ملک پر آئے، ملک کو دہشت گردی کی وجہ سے کئی طرح کے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، افغان جنگ کے بعد دہشت گردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ اور ریاستی اداروں سے مشاورت کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی، لاپتا افراد پر 2 کمیٹیوں کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، کابینہ نے لاپتا افراد سے متعلق کابینہ کمیٹی رپورٹ کی توثیق کی اور اس کی سفارشات کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے 5 سال سے لاپتا افراد کے خاندانوں کے لیے 50 لاکھ روپے فی کس امداد کی منظوری دی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، اسی سوچ کے تحت متاثرہ افرادکو ریلیف دیا جارہا ہے۔

Tags: اعظم نذیر تارڑ دہشت گردی ریاستی اداروں کابینہ اجلاس لاپتا افراد وفاقی حکومت

Post navigation

Previous: پاور سیکٹر اور ایف بی آر صحیح نہ ہوئے تو خدانخواستہ ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے: وزیراعظم
Next: جاپان میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

FIFA World Cup: Japan and Netherlands draw 2-2 in thrilling match, Germany and Ivory Coast win-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور نیدرلینڈز کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر، جرمنی اور آئیوری کوسٹ کامیاب

Women's T20 World Cup: India defeats Pakistan by 64 runs-ICC
  • کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.