Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

ملک و قوم کے بانی مجیب الرحمان نہیں جنرل ضیا الرحمان ہیں؛ بنگلادیش کا تعلیمی نصاب تبدیل

feature photo (22)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ آمرانہ طرز حکومت کے خاتمے کے بعد بننے والی عبوری حکومت نے حقائق کو درست کرنے کے لیے ملک کا نصاب تبدیل کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے نئے تعلیمی نصاب میں بابائے قوم مجیب الرحمان کے بجائے جنرل ضیا الرحمان کو قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ نئی نصابی کتب میں کہا گیا ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کی آزادی کا اعلان جنرل ضیاء الرحمان نے مختلف بنگلا ریڈیو اسٹیشن سے کیا تھا۔

2025 کے تعلیمی سال کی نئی نصابی کتب کے مطابق 26 مارچ 1971 کو جنرل ضیاء الرحمان نے بنگلا دیش کی آزادی کا اعلان کیا اور 27 مارچ کو بنگ بندھو کی جانب سے آزادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس قبل درسی کتب میں بابائے قوم اور بانیٔ ملک شیخ مجیب الرحمان کو قرار دیا گیا تھا۔

مصنف اور محقق رکھل راہا جو نصاب میں تبدیلی کے عمل میں شامل تھے، نے بتایا کہ نصابی کتب کو مبالغہ آمیز اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نصابی کتب پر نظرثانی کے دوران پایا کہ یہ حقائق پر مبنی معلومات نہیں تھی کہ شیخ مجیب الرحمان نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے دوران وائرلیس پیغام کے ذریعے بنگلادیش کی آزادی کا پیغام بھیجا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد کے دور حکومت میں پہلی سے دسویں جماعت کی نصابی کتب میں ملک کی آزادی کا اعلان کس نے کیا اس معلومات میں ردوبدل کیا گیا تھا۔

آخر معاملہ کیا ہے؟

26 مارچ 1971 کو شیخ مجیب الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم انھوں نے گرفتاری سے قبل بنگلا ریڈیو پر کہا کہ یہ میرا آپ لوگوں کے لیے آخری پیغام ہوسکتا ہے۔ آج بنگلا دیش کی آزادی کا دن ہے۔ آپ جو بھی ہیں اور جہاں بھی ہیں اپنی آزادی کے لیے لڑیں۔

اس پرجوش تقریر کے آخر میں انھوں نے ’’جے بنگلا کا نعرہ بھی لگایا۔ اگلے ہی روز میجر ضیاء الرحمان نے مشرقی پاکستان میں اپنے سینیئر لیفٹیننٹ کرنل جنجوعہ کو قتل کرکے مختلف ریڈیو اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

جنرل ضیاء الرحمان نے ان ریڈیو اسٹیشن سے بنگلادیش کی آزادی کا اعلان بھی کیا تاہم بنگلادیش بننے کے بعد مجیب الرحمان سدر بن گئے۔

مجیب الرحمان کو 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت میں اہل خانہ سمیت قتل کردیا گیا۔ بغاوت کرنے والے جنرل مشتاق احمد خود صدر بن گئے اور ضیا الرحمان کو میجر جنرل عہدہ دیدیا۔

بعد ازاں ایک اور فوجی بغاوت ہوئی جو جنرل خالد مشرف نے کی اور ضیا الرحمان کو گرفتار کرکے خود میجر جنرل بن گئے۔

چند ہی ماہ بعد ریٹائرڈ لیفٹننٹ کرنل ابو طاہر کی قیادت میں سوشلسٹ فوجی افسران نے بغاوت کی۔ لیفٹننٹ کرنل راشد نے ضیاء الرحمان کو قید چھڑایا اور دوبارہ آرمی چیف بنا دیا گیا۔

تاہم ضیا الرحمان کو خدشہ تھا کہ ابو طاہر کی جانب سے ایک اور فوجی بغاوت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس پر انھوں نے 21 جولائی 1976 کو ابو طاہر کو قتل کر دیا۔

بعد ازاں 19 نومبر 1976 کو ضیاء الرحمان چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوئے۔

اس کے بعد بنگلادیش کی سیاست میں سیاست دان مجیب الرحمان کے حامی ان کی بیٹی حسینہ واجد کی قیادت میں اور جنرل ضیا کے نظریات کے حامی ان کی اہلیہ خالدہ ضیا کی قیادت میں جمع ہوگئے۔

حسینہ واجد کے حامی ان کے والد مجیب الرحمان کو قوم اور ملک کا بانی سمجھتے ہیں جب کہ خالدہ ضیا کے حامی ان کے شوہر کو قوم کا نجات دہندہ مانتے ہیں جنھوں نے نہ صرف بنگلادیش آزاد کرایا بلکہ بھارت نواز مجیب الرحمان کی حکومت سے بھی قوم کی جان چھڑائی۔

نوّے کی دہائی سے شروع ہونے والی شیخ حسینہ واجد اور خالدہ ضیا کے درمیان سیاسی چپقلش کے باعث اگر ایک اقتدار میں ہوتیں تو دوسری جیل میں۔

تاہم حسینہ واجد نے اپنے آمرانہ طرز حکومت کے باعث اپوزیشن کو زیر دست رکھا اور مسلسل 15 سال حکومت کی جس کا خاتمہ گزشتہ برس اگست میں طلبا تحریک کے نتیجے میں ہوا۔

Tags: آمرانہ طرز حکومت بنگلادیش حقائق کو درست شیخ حسینہ واجد عبوری حکومت نصاب تبدیل

Post navigation

Previous: “لا لیگا میں سخت مقابلہ، ٹائٹل کے لیے کم پوائنٹس بھی کافی ہو سکتے ہیں”: کارلو اینسیلوٹی
Next: چین میں کورونا کے 5 سال بعد 1 اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے صومالی ریفری کو داخلے سے روک دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

Israeli airstrike hits Iranian petrochemical facility, sirens sound in Israel from Iranian missile attacks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب متاثر، ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں سائرن بج اٹھے

Security forces kill 27 terrorists in North Waziristan operations
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.