فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں کروشیا نے برتری حاصل کی، تاہم 68ویں منٹ میں وی اے آر کے ذریعے ملنے والی پنالٹی پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

یہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رونالڈو کا پہلا گول تھا۔

میچ کے انجری ٹائم میں گونزالو ریموس نے فیصلہ کن ہیڈر کے ذریعے پرتگال کو 1-2 کی برتری دلائی آخری لمحات میں کروشیا نے گیند جال میں پہنچائی، مگر وی اے آر جائزے کے بعد گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کردیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پرتگال نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں 6 جولائی کو ڈیلاس میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔